وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے)انتظامیہ نے انسداد تجاوزات اورقبضہ مافیا کے آپریشن کرتے ہوئے گزشتہ روزہمک میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے اربوں روپے کی200 کنال( 1050مربع فٹ) سرکاری اراضی واگزار کروالی

 
0
2321

اسلام آباد 08 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے)انتظامیہ نے انسداد تجاوزات اورقبضہ مافیا کے آپریشن کرتے ہوئے گزشتہ روزہمک میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے اربوں روپے کی200 کنال( 1050مربع فٹ) سرکاری اراضی واگزار کروالی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں قبضہ مافیااورغیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کئے جارہے ہیں۔اسی ضمن میں گزشتہ روز ہمک میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے بنائی گئی غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کیاگیاہے۔مذکورہ آپریشن ادارہ ہذا کے شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی کیاگیا، جبکہ آپریشن کیلئے شعبہ ایم پی او کی بھاری مشنری کااستعمال کیاگیا۔آپریشن میں ادارہ ہذا کے شعبہ ریونیو نے مزکورہ سرکاری اراضی کی نشاندہی کی۔دوران آپریشن ویل ڈوزر کی مدد سے 1050مربع فٹ چاردیواری جوکہ تقریبا 200کنال پر مشتمل ہے سمیت انڈر سائیڈ آفس، 2کمرے ،6زیرتعمیر کمرے،ایک گیٹ، ایک بیریر ،2عدد سکیورٹی پک اور2000کنکریٹ بلاکس مسمار کر کے سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔