وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کا اسلام آباد میں نئی تعمیر کی جانے والی بلڈنگ پلانز کے ڈیزائن کی منظوری کیلئے ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی (ڈی وی سی) میٹنگ گزشتہ روز سی ڈی اے سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی

 
0
186

اسلام آباد 08 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کا اسلام آباد میں نئی تعمیر کی جانے والی بلڈنگ پلانز کے ڈیزائن کی منظوری کیلئے ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی (ڈی وی سی) میٹنگ گزشتہ روز سی ڈی اے سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں کل 10 نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ پراجیکٹ کے ڈیزائن کے لے آئوٹ پلانز منظوری کیلئے پیش کئے گئے۔مذکورہ میں سے 2ڈیزائن منظور، ایک مشروط طور پرمنظور،5 نامنظور،ایک ضابطہ اخلاق کے اطلاق کے بعد منظور، جبکہ ایک ڈیزائن کو سی ڈی اے بورڈ سے منظوری سے مشروط منظوری کی اجازت دی گئی ہے۔مذکورہ میٹنگ ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن کی سربراہی میں منعقد ہوئی،جبکہ اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔دوران ڈی وی سی میٹنگ پلاٹ نمبر 87،88 بلاک نمبر 11سوک سینٹرگلبرک گرین کی بلڈنگ پلان ڈیزائن کی مشروط طور پرمنظوری دی گئی ہے۔جبکہ پلاٹ نمبر پر 38،40،46 گلبرگ گرین زون فور کے بزنس اسکوائر اورپلاٹ نمبر 72،73،74 اسٹریٹ روڈ 6بلاک بزنس سکوائر گلبرک گرین زون فور کے بلڈنگ پلانز کے ڈیآئن کی منظوری دے دی گئی ہے۔سیکٹر ای الیون (گولڑہ) میں کیپٹل ریزیڈنشیاملٹی اسٹوری کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ اورفلیٹس کے ڈیزائن کی منظوری سی ڈی اے بورڈ سے مشروط قرار دی گئی ہے۔زون فائیوموضع لوئی بھیر میں کیپٹل آئی کون کی بلڈنگ پلان ڈیزائن کی منظوری ضابطہ اخلاق کی تکمیل سے مشروط،زون فور گلبرک گرین پلاٹ نمبر 69بزنس اسکوائر کی منظوری ڈیزائن ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کے مطابق منظور کیا گیا ہے جبکہ سیکٹر ای الیون(گولڑہ) میں ملٹی کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ اورفلیٹس کے بلڈنگ پلان ڈیزائن کی منظوری سی ڈی اے بورڈ سے منظوری سے مشروط قرار دی گئی۔سیکٹر ای الیون (گولڑہ) میں احد ریزیڈنشیا کے نام سے کثیرالمنزلہ اپارٹمنٹ کے بلڈنگ پلان ڈیزائن کالے آئوٹ پلان(ایل اوپی)،مذکورہ سیکٹر میں ہی کثیرالمنزلہ ملٹی اسٹوری اپارٹمنٹ بلڈنگ پلان ڈیزائن کالے آئوٹ پلان،مذکورہ سیکٹر میں پرل ٹاور ملٹی اسٹوری کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ فلیٹس کے بلڈنگ پلان ڈیزائن کالے آئوٹ پلان، کیپٹل ریزارٹ ملٹی اسٹوری کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ وفلیٹس اورفورچون امپائز ملٹی اسٹوری کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ اورفلیٹس کے بلڈنگ پلان ڈیزائن کے لے آئوٹ پلانز (ایل اوپی) کونامنظور کردیا گیا ہے۔