صوبائی ملازمین اپنے جائز حقوق کی آواز بلند کررہے ہیں۔ چوہدری نسیم اقبال
بلوچستان کے محنت کش اپنے جائز حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ماما عبدالسلام
اسلام آباد 08 اپریل 2021 (ٹی این ایس): پاکستان ورکر زفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین،صدر چوہدری نسیم اقبال،چیئرمین ماماعبدالسلام،آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم و دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگیگاخیبرپختونخواہ میں ملازمین کے اپنے جائز حقوق کے لیے پر امن جدوجہد اور حقوق کی آواز بلند کرنے پر تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت اقدام ہے،آج پاکستان بھر کے صوبوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین اور دیگر صنعتی شعبوں کے رسمی و غیر رسمی مزدور بمعہ خواتین ورکرز مہنگائی کے ہاتھوں سخت پریشان ہیں اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے اس محنت کش طبقے کو اس قدر متاثرکیا ہے کہ آج نہ صرف انکے لیے اپنے گھر کا چولہا چلانا مشکل ہو گیا ہے بلکہ یہ اپنے بچوں کی تعلیم،علاج و معالجے سمیت دیگر ضروری لوازمات کو بھی پوراکرنے سے قاصر ہو چکے ہیں،وفاقی حکومت نے جب پاکستان بھر کے محنت کشوں کے اسلام آباد میں مسلسل پرامن احتجاج کے بعدوفاق سمیت تمام صوبوں کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی ہدایات جاری کیں اس کے باوجود آج پاکستان میں تحریک انصاف کی موجودہ گورنمنٹ جو اس ملک میں انصاف کا بول بالا کرنے کے نام پر انہی محنت کشوں کے ووٹ سے اقتدارمیں آئی آج پاکستان بھر کے صوبوں کے محنت کش انصاف کی بنیاد پر قائم ہونے والی حکومت سے اپنے جائز مطالبات پرامن طریقے سے پوراکرنے کی اپیل کر رہے ہیں جوانکا جائز حق ہے اور پرامن ملازمین اور محنت کشوں پر جو اس ملک کی ترقی میں نہ صرف اپنا اہم کرداراداکر رہے ہیں بلکہ ان لوگوں نے اپنی ساری زندگی اس ملک کی بہتری اور حکومتی اداروں کی ترقی کے لیے صرف کر دی،ریاست کی طرف سے پرامن اور نہتے ملازمین پر تشدد اور بے جا گرفتاریوں کا سلسلہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے،پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان،خیبرپختونخواہ سمیت دیگر صوبوں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے جائز حقوق کی مکمل حمایت کرتی ہے اوروفاقی و صوبائی حکومتوں سے پرزورمطالبہ کرتی ہے کہ پسے ہوئے طبقے کو انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبورنہ کیا جائے اور تمام ملازمین اور محنت کشوں کے جائز مطالبات جلد سے جلد پورے کیے جائیں تاکہ اس ملک میں ریاستی امن برقراررہ سکے اور مظلوم محنت کش طبقے اورسرکاری ملازمین کے ساتھ غیر جمہوری رویے کی وجہ سے ہمار املک دنیا میں جگ ہنسائی کا باعث نہ بنے۔
Home
قومی
اسلام آباد اگیگا خیبرپختونخواہ ملازمین پر تشدداورگرفتاریاں قابل مذمت اقدام ہیں۔ چوہدری محمد یٰسین