وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا،غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے تسلسل میں موضع سنیاڑی چونترہ میں آپریشن کرتے ہوئے اربوں روپے مالیتی 150کنال سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار کروالیاگیا

 
0
152

اسلام آباد 09 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا،غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے تسلسل میں موضع سنیاڑی چونترہ میں آپریشن کرتے ہوئے اربوں روپے مالیتی 150کنال سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار کروالیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ کئی ماہ سے انسداد تجاوزات مہم، غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کئے جارہے ہیں۔اسی ضمن میں گزشتہ چند یوم قبل موضع سنیاڑی چونترہ کے مقام پر قبضہ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف میگا آپریشن کیاگیا تھا،تاہم مذکورہ مقام پر قبضہ مافیا کی جانب سے ایک بارپھر غیرقانونی تعمیرات کی اطلاع پر ادارہ ہذا نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا ہے۔دوران آپریشن ویل ڈوزر کی مدد سے 79کمرے،47 چاردیواریاں،33کچن،51بیت الخلاء، 29ڈی پی سی،15زیرزمین پانی کے ٹینک،3پانی کے بوراور12گیٹ سمیت دیگر غیرقانونی تعمیرات کومسمار کیاگیاہے۔جبکہ موقع پر150 کنال انتہائی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی۔موقع پر ضبط شدہ سامان کو سی ڈی اے کے اسٹور میں جمع کروادیا گیا۔