ایم کیو ایم کے بانی کی حوالگی سے متعلق وزارت داخلہ کا اہم اجلاس 8 جنوری کو طلب صدارت وفاقی سیکریٹری داخلہ کر ینگے، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈی جی بھی شریک ہونگے

 
0
579

اسلام آباد جنوری 05 (ٹی این ایس): متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی کی حوالگی سے متعلق وزارت داخلہ کا اہم اجلاس 8 جنوری کو طلب کرلیا گیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرنے کے معاملے کا جائزہ لیا جائیگا۔وزارت داخلہ کے مراسلے کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی سیکریٹری داخلہ کریں گے جبکہ اجلاس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بھی شرکت کریں گے۔مراسلے کے مطابق اجلاس میں آئی جی سندھ اور وزارت قانون اور محکمہ داخلہ سندھ کے حکام بھی شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بھی بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ریڈ وارنٹس کے لیے انٹرپول سے رابطے کی منظوری دی تھی۔