حکومت پنجاب نے 2 ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے 33 ارب روپے سے زائد کی منظوری دیدی

 
0
913

لاہور جنوری 05 (ٹی این ایس): حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2018-19 ء کے دوران صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 9 ویں اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سیکٹر کی 2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 33 ارب 48کروڑ 82 لاکھ 40ہزار روپے کی منظوری دیدی ،سرکاری ذرائع نے گزشتہ روز بتایا کہ صوبائی ورکنگ پارٹی کے 9ویں اجلاس میں جن 2 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لوکل گورنمنٹ سیکٹر کی سکیم ساہیوال اور سیالکوٹ شہروں میں موجودہ صفائی کے نظام کو مضبوط بنانے اور اس میں مزید بہتری لانے (فیزI-) کیلئے 95 کروڑ 80 لاکھ روپے اور پنجاب سٹیز پروگرام (امبریلا، پی سی ون) کیلئے 32ارب 53 کروڑ 2 لاکھ 40 ہزار روپے کی منظوری شامل ہے۔