ہر وقت عدالتوں کو  تنقید کا نشانہ  بنانے والے ہوش کے  ناخن لے،صرف قومی مفاد میں صبر اور حوصلے سے کام لے رہا ہوں: چیف جسٹس ثاقب نثار

 
0
416

اسلام آباد ، اکتوبر 19( ٹی این ایس ): چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہر وقت عدالتوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ہوش کے ناخن لیں۔ تفصیلات کے مطابق حکمراں جماعت ن لیگ کی جانب سے عدالت عالیہ کیخلاف مسلسل کی جانے والی ہرزہ سرائی پر چیف جسٹس نے پہلی مرتبہ ردعمل دیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہر وقت عدالتوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ہوش کے ناخن لیں۔ صرف قومی مفاد میں صبر اور حوصلے سے کام لے رہا ہوں۔ عدالتوں کو نشانہ بنانے والے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔