ڈی اے،ایم سی آئی میں عدالتی احکامات اور فیصلوں کی خلاف ورزیاں معمول بن گیا

 
0
360

اپ گریڈ جونئیر افسر عدالت سے سزایافتہ، خواتین کو ہراساں کرنا ثابت ہونے کے باوجود افسران کی جانب سے ان پر  شفقت جاری ہے: ذرائع

اسلام آباد، اگست 07 (ٹی این ایس):  سی ڈی اے،ایم سی آئی میں عدالتی احکامات اور فیصلوں کی خلاف ورزیاں معمول بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپ گریڈ جونئیر افسر عدالت سے سزایافتہ ہیں،محکمانہ انکوائری میں خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہونے کے باوجود افسران کی جانب سے ان پر  شفقت جاری ہے۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمقام ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد رمضان مبینہ طور پر قبضہ وتجاوزات مافیا کی سرپرستی کرنے لگے ہیں۔  موصوف پہلے ہی  وزارت داخلہ کی شکایت پر ایف آئی اے کے ہاں  درج مقدمے میں ضمانت پرہیں۔