پی ٹی آئی کا  پی ایس پی اور اے پی ایم ایل سے آنے والوں کو عہدہ نہ دینے کا فیصلہ، توقیر احمد اور ذوالفقار قریشی  کو پارٹی میں شامل کر کے پریس کانفرنس کرنے پر سرزنش

 
0
385

دونوں  کے خلاف گلستان جوہر کی اہم شخصیات نے عمران اسماعیل کو براہ راست شکایات کیں: ذرائع

ذوالفقار قریشی بدنام زمانہ شخص ہے جس کے خلاف  گلستان جوہر کے مخلتف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں: ذرائع

اسلام آباد، اگست 07 (ٹی این ایس):  پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے  پی ایس پی اور اے پی ایم ایل سے آنے والوں کو عہدہ نہ دینے کا  بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس پی سے آنے والے توقیر احمد اور ذوالفقار قریشی کی شمولیت پر پی ٹی آئی کی قیادت فردوس شمیم نقوی پر برس پڑی  کیونکہ ان دونوں  کے خلاف گلستان جوہر کی اہم شخصیات نے عمران اسماعیل کو براہ راست شکایات کیں۔ شمیم فردوس کی سرزنش کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ انھوں نے کس کی اجازت سے  توقیر احمد اور ذوالفقار قریشی کا پارٹی میں شامل کر کے پریس کانفرنس کی؟۔

ذرائع کے مطابق ذوالفقار قریشی بدنام زمانہ شخص ہے جس کے خلاف  گلستان جوہر کے مخلتف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت بننے کیلئے ماحول واضح ہوا تو ذوالفقار قریشی اور توقیر احمد اپنے کارندوں کے ساتھ فروش شمیم کے پاس پہنچ گئے تھے،دونوں کو اے پی ایم ایل اور پی ایس پی کی قیادت عہدوں اور پارٹی سے فارغ کر چکی تھی۔

ذوالفقار قریشی ماضی میں ایم کیو ایم کارکنان کی مخبری کے الزام میں خارج ہوچکا تھا۔