اسٹینڈنگ کمیٹی آن کمیونیکیشن کا اجلاس، موٹروے پولیس کی کارکردگی کی تعریف

 
0
664

اسلام آباد، اگست 07 (ٹی این ایس):  آج اسلام آباد میں اسٹینڈنگ کمیٹی آن کمیونیکیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی  ہدایت اللہ نے کی۔

اجلاس میں وزارت مواصلات اور ملحقہ اداروں نے اپنے اپنے کام کی نوعیت اور کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

موٹرویز کی مزید تعمیرات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کے بعد چئیرمین سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی آن کمیونیکیشن نے آئی جی موٹروے پولیس محمد عامر ذوالفقار خان کی تعریف کی۔  انھوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کا ادارہ  ہمارا فخر ہے، موٹروے پولیس کو درپیش مسائل کو ہر ممکن طریقے سے حل کیا جائے گا۔

اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران نے بھی موٹروے پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی۔