اقتصادی رابط کمیٹی کی تشکیل نو وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر کو کمیٹی کا رکن مقررکردیا گیا

 
0
243

اسلام آباد جولائی 31 (ٹی این ایس): وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا رکن مقرر کرنے کے ساتھ ہی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے‘ بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ نے 25 جولائی کو وزیر اقتصادی امور ڈویژن کو ای سی سی کا رکن مقرر کرنے کی منظوری دی تھی. نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید اور وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب بھی ای سی سی ارکان میں شامل ہیں‘ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم ، وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز سیّد علی حیدر زیدی اور وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان بھی ای سی سی کے ارکان میں شامل ہیں.
علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار، نجکاری کے وزیر محمد میاں سومرو، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور آبی وسائل کے وزیر فیصل واڈا بھی ای سی سی کے ارکان کی فہرست میں شامل ہیں. ای سی سی میں شامل ہونے والے دیگر ارکان میں مشیر تجارت اور مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ہیں‘ٹوٹیفکیشن کے مطابق ای سی سی میں اراکین کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی‘مزید برآں نوٹیفکیشن کے مطابق مشیر خزانہ ای سی سی کے چیئرمین ہوں گے.
وفاقی حکومت نے کابینہ کمیٹیوں، قومی اقتصادی کونسل اور ایکنک کے اجلاس اور ان میں ہونے والے فیصلوں کی تفصیلات جاری کردی‘فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا ایک اجلاس ہوا جس میں 7 اہم فیصلے لیے گئے‘علاوہ ازیں ایکنک کے مجموعی طور پر 5 اجلاس منعقد ہوئے اور اب تک31 فیصلے لیے گئے. حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 42 اجلاس میں 356 فیصلے لیے گئے‘دستاویزات کے مطابق کابینہ نجکاری کمیٹی کے 4 اجلاس منعقد ہوئے جس میں مجموعی طور پر 51 فیصلے ہوئے‘اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ کابینہ توانائی کمیٹی کے 10 اجلاس میں 82 فیصلے ہوئے.
پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی کابینہ کمیٹی کے اب تک 3 اجلاس ہوئے جن میں 22 فیصلے لیے گئے. فراہم کردہ دستاویزات کے مطابق کابینہ کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی ادارہ جات کا صرف ایک اجلاس ہوا اور صرف ایک ہی فیصلہ لیا گیا.