راولپنڈی (ٹی این ایس) تھانہ سول لائنز پولیس نے چار ماہ قبل خاتون کے اندھے قتل کا ڈراپ سین کر دیا

 
0
9

راولپنڈی (ٹی این ایس) تھانہ سول لائنز پولیس نے چار ماہ قبل خاتون کے اندھے قتل کا ڈراپ سین کر دیا، قاتل شوہر نکلا تفصیلات کے مطابق،مقتولہ زیر حراست شخص کی دوسری بیوی تھی جسے ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر پھندہ دے کر قتل کیا اور بعدازاں لاش گلی میں پھینک دی تھی زیر حراست شخص واردات کی بعد موقعہ سے فرار ہو گیا تھا سول لائن پولیس نے ٹیکنیکل ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،راول ڈویژن پولیس نے سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف کاروائی میں 3 گینگز کے 5 افراد کو گرفتار کر کے 8 مسروقہ موٹرسائیکل چھینی گئی رقم 11 ہزار اور 2 موبائل فون برآمد کر لیے, نیو ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 6 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے، گنج منڈی نے موٹرسائیکل چوری و سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث شخص کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل موبائل فون اور رقم 6 ہزار برآمد کیے، پیرودھائی پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 رکن گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل موبائل فون اور رقم 5 ہزار 200 برآمد کی, ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس وائد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،دیگر کاروائیوں میں پولیس نے 3 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے اڑھائی کلو سے زیادہ منشیات برآمد کر لی،وارث خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر ایک کلو 600 گرام چرس برآمد کی،جاتلی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر ایک کلو 250 گرام چرس برآمد کی تھانہ سٹی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 5 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 6 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ ٹیکسلا، ویسٹریج ،گوجرخان، دھمیال اور روات کے علاقوں میں کی گئیں