نوازشریف کی واپسی سے متعلق منفی باتوں پر افسوس ہے، آصف کرمانی

 
0
442

اسلام آباد ستمبر 25(ٹی این ایس):مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق منفی باتیںا کرنے والوں پر افسوس ہوتا ہے، نوازشریف شوق سے نہیں بیماراہلیہ کے پاس لندن گئے تھے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں کل بھی متحد تھی آج بھی ہے اورکل بھی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، سابق وزیراعظم کل نیب عدالت میں جائیں گے، ان کی سیاسی اورقانونی مشاورت جاری ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان غیرسنجیدہ شخص ہیں، ان کی سیاست میں بلوغت نہیں۔

آصف کرمانی نے کہا کہ پارٹی صدر کے حوالے سے ورکنگ کمیٹی، جنرل کونسل فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف بیماراہلیہ کے پاس لندن گئے تھے، بیگم کلثوم نواز کے تین آپریشنز ہوچکے ہیں۔