قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کی برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات

 
0
579

اسلام آباد ، اپریل 04 (ٹی این ایس):   قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کی خاطر سیاسی حل کیلئے کوششیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو سیاسی، سفارتی فوجی تعاون خفیہ معلومات میں تعاون اور لوگوں کے درمیان رابطوں کو بحال اور مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ جمعہ کو وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے دورہ افغانستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

برطانوی سفیر تھامس ڈریو نے اس موقع پر کہا کہ برطانیہ خطے میں استحکام اور افغانستان میں امن عمل میں سہولت فراہم کرنے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔