جڑانوالہ: 7 سالہ مبشرہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا: پوسٹ مارٹم میں تصدیق

 
0
380

فیصل آباد ، اپریل 03 (ٹی این ایس):   جڑانوالہ میں قتل کی جانے والی 6 سالہ مبشرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی جس میں اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔اتوار کے روز فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں کھیتوں سے 6 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی بعد میں جس کی شناخت مبشرہ کے نام سے ہوئی ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر زخموں کے 21 نشانات بھی پائے گئے ہیں۔تحصیل جڑانوالہ میں اس واقعے کے بعد دوسرے دن بھی احتجاج جاری ہے اور آج بھی ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث کاروباری مراکز مکمل بند ہیں۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ مبشرہ کے قاتل کو جلد از جلد گرفتار کر کے سر عام پھانسی کی سزا دی جائے۔