فیصل آباد(ٹی این ایس) پتنگ بازوں اور ڈور مافیا نے ایک اور قتل کر دیا

 
0
20

فیصل آباد

پتنگ بازوں اور ڈور مافیا نے ایک اور قتل کر دیا
ڈور مافیا، اربابِ اختیار اور پتنگ بازو۔۔۔۔ یہ بیچارا گھر سے افطاری کا سامان لینے نکلا اور آپ لوگوں کی بے حسی، خود غرضی اور وحشت کا شکار ھو گیا، اور تم وہ درندے ھو جو کہ عید سے چار روز بعد دولہا بننے والے اس خوبصورت نوجوان کی ماں کو تادمِ مرگ آنسو بہانے پر مجبور کر گئے۔
اس نوجوان کی جگہ تصور میں آج اپنے بیٹے کو رکھنا، اور سوچنا کہ اس کو کس نے قتل کیا۔
*شاید کہ ضمیر جاگ جائے: مرنے والا مرگیا
ہم سب کے لیے وہ ایک عام شہری تھا۔
وقت کے ساتھ ہم سب اس واقعے کو بھول جا ئیں گے۔
نہیں بھولیں گے تو اس کے ماں باپ نہیں بھولیں گے ۔ مرنے والا کسی کا لخت جگر ہوگا ۔
کسی بوڑھے ماں باپ کا سہارا ھوگا۔
کسی بہن کا بھائی
آؤ دوستوں آج ہم سب یہ عہد کریں کہ آج کے بعد اس بسنت جیسی لعنت کا حصہ نہیں بنیں گے ۔
اور گھر میں پڑا هوا سب مواد خواه وه ڈور ہو جا پتنگ جلا دیں گے ۔ آؤ آگے بڑھیں اور کریں ہمت اور پکا عہد کریں کہ ہم فصیل آباد شہرکو پتنگ جیسی موزی بیماری سے نجات دلائیں گے ۔
آؤ اور اس پتنگ جلاؤ مهم کا حصہ بنیں۔