راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ وارث خان طیب بیگ کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی موثرتفتیش

 
0
25

 ایس ایچ او تھانہ وارث خان طیب بیگ کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی موثرتفتیش، اندھے قتل کا معمہ حل،02ملزمان گرفتار، ملزمان سے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے عثمان کو قتل کردیاتھا۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے جدیدٹیکنالوجی اورہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے02 ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتار ملزمان میں عثمان اورلقمان شامل ہیں، ملزمان سے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے عثمان کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ ہفتہ قبل مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔