سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا نے تھانہ واہ کینٹ کا دورہ کیا، ڈی سی او راولپنڈی محمد علی رندھاوا بھی ہمراہ

 
0
461

راولپنڈی ستمبر 13 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا نے ڈی سی او راولپنڈی محمد علی رندھاوا کے ہمراہ تھانہ واہ کینٹ کا دورہ کیا تھانہ کے فرنٹ ڈیسک کا معاینہ کیا اور تھانہ کی بلڈنگ کا معاینہ کی حوالات میں موجود ملزمان سے بات چیت کی سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا نے ایس ایچ او واہ کینٹ سید عمران حیدر کو ہدایات جاری کی کہ تھانہ آنے والے ہر شہری کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آیا جائے اور ان کی درخواستوں پر انکی فوری دادرسی کو یقینی بنایا جائے عوام کے لیے خوش اخلاقی سب سے پہلی شرط ہے