سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا جمعرات کے روز بھی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

 
0
444

اسلام آباد ستمبر 12 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا۔ جمعرات کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سیکٹر F-6 میں پلاٹ لائن سے تجاوز کر کے سرکاری اراضی پر نصب کی جانے والی تنصیبات کو بھی مسمار کر کے راستوں کو عوام الناس کے لیے کھول دیا۔ اس کاروائی کے دوران 01 جنریٹر کو ہٹانے کے علاوہ 05 جنریٹروں کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔ علاوہ ازیں 04 گارڈ پوسٹیں ہٹانے کے علاوہ 01 گارڈ پوسٹ کو مسمار بھی کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ کی ٹیموں نے ویل ڈوزر اور مشینری کو استعمال میں لاتے ہوئے جی ٹی روڈ پر EME کالج سے ٹیکسلا کی جانب انسداد تجاوزات کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مستقل اور عارضی طور پر کی گئی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کومسمار کر دیا۔ اس آپریشن کے دوران 04 ہوٹلوں، 02 کھوکھوں، 01ٹائر مرمت کی دکان، چھتیں ڈالنے کے لیے استعمال کی جانے پٹریوں کے 04 ڈپووں کو مسمار کر کے سرکاری اراضی کو واگزار کروایا گیا۔
مزید برآں انسداد تجاوزات مہم کے دوران سیکٹر آئی 14- میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے آپریشن کر کے غیرقانونی تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے 16 ریت،بجری اوراینٹوں کے سٹالوں، 10 چھپر ہوٹلوں، 05 کھوکھے، 07 کنٹینرز، 04 شٹرنگ پوائنٹس، 04 کمروں اور 02لوہے کی بڑی سلاخوں بمعہ کانٹا کو مسمار کر دیا گیا۔

اسی طرح سوہان گارڈن سے ٹی چوک تک کیے جانے والے آپریشن کے دوران روڈز کی اطراف سے تمام ریفریشمنٹ سینٹر کو ختم کر کے 01 ٹرک سامان ضبط کر کے سی ڈی اے کے سٹور میں جمع کرا دیا گیا۔اس کے علاوہ ایک ٹمبر سٹور کوختم کرکے تعمیراتی لکٹری کو ضبط کر کے سٹور میں جمع کر ودیا گیا۔