ہری پور (ٹی این ایس) چوکی شاہ مقصود کی ;حدود میں سائبرکرائم ونگ ایبٹ آباد کی کارروائی، بگڑہ میں بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار

 
0
22

ہری پور (ٹی این ایس) چوکی شاہ مقصود کی حدود میں سائبرکرائم ونگ ایبٹ آباد کی کارروائی، بگڑہ میں بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار

سائبر کرائم وِنگ ایبٹ آباد نے بچوں کی فحش ویڈیوز اور تصاویر بنانے اور پھیلانے والے گروہ کو بے نقاب کر دیا۔

سب انسپکٹر باسط اشرف اور محمد نعمان کی سربراہی میں ہری پور چوکی شاہ مقصود کی حدود بگڑہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے اہم ارکان بگڑہ ،رتہ بنہ اوربالڈھیرکے رہائشی معز، نعمان احمد، بلال اور عبداللہ کو گرفتار کر لیا گیا،

ترجمان کے مطابق ملزمان بچوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ان ہی مواد کو استعمال کر کے متاثرہ بچوں اور ان کے اہل خانہ کو بلیک میل بھی کرتے تھے،

اس کارروائی کے نتیجے میں سائبر کرائم ایبٹ آباد نے گروہ کے چار اہم کارندوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔