راولپنڈی (ٹی این ایس) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن ریجنل آفیسر ایس پی فیصل سلیم کی جانب سے احسن اقدام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 
0
27

راولپنڈی (ٹی این ایس) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن ریجنل آفیسر ایس پی فیصل سلیم کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلیے تاجر ویلفیئر فاؤنڈیشن ہسپتال ، روشن ہیلتھ ریسرچ اینڈ ویلفئیر سوسائٹی پاکستان اور شفاء نور فاؤنڈیشن کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پولیس ملازمین انکی فیملیز نے میڈیکل چیک اپ کروایا اور ادویات حاصل کیں۔ سی ای او TWF ہسپتال ساجد حسن بٹ اور انکی ٹیم ، ڈائریکٹر نور فاؤنڈیشن ڈاکٹر زاہد احمد اور انکی ٹیم ، ڈاکٹر محسن عباس. ، ڈاکٹر ایمان مقصود ، ڈاکٹر آمنہ صدیق ، ڈاکٹر محمد علی ، میڈیکل آفیسر پولیس لائن ہسپتال ڈاکٹر محمد ابوبکر ہمراہ سٹاف کو ریجنل آفیسر کی جانب سے اعزازی شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ پیش کیۓ گئے اور تمام آنے والے معزز ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ریجنل آفیسر کا کہنا تھا کہ اپنے ملازمین کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے۔

ترجمان شعبہ تعلقات عامہ