اسلام آباد 2 اگست (ٹی این ایس ) پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی کے وکیل کے الزامات قابل مذمت ہیں عدالت میں انہوں نے نازیبا الفاظ کا انتخاب کیا ۔آج عدالت میں حنیف عباسی کے وکیل اپنے خاندان کی کہانیاں سناتے رہے جس پر جج نے انہیں ٹوک کر کیس پر بات کرنے کا کہا ۔حنیف عباسی کے وکیل سمیت ن لیگ کے تمام لیڈرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔
انہوں نے نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان کے بارے میں کہا کے وہ ایک کٹھ پتلی کے سوا کچھ نہیں ہیں ۔بہت عرصے بعد ایک کٹھ پتلی وزیراعظم دیکھا جو اپنےہر معاملے کا فیصلہ نواز شریف سے پوچھ کر کرتے ہیں موجودہ ایوان میں ان کو کوئی حمایت حاصل نہیں ہے میرے نزدیک موجودہ حکومت ذیادہ عرصہ چلنے کے قابل نہیں ہے ۔
انہوں نے سابقہ وزیراعظم نواز شریف کہ بارے میں کہا کہ وہ اب تک 30سالہ اقتدار کے نشے میں ہیں ۔پوری دنیا نے دیکھا کے انہوں نے پوری قوم سے جھوٹ بولا ہے ۔ن لیگ صرف پنجاب میں حکومت کی وجہ سے مضبوط ہے ۔ن لیگ این اے 120 میں ضمنی الیکشن میں مریم نواز کو لڑانے کی تیاریاں کر رہے ہیں













