پی ٹی آئی ریجن  کے صدر خرم نواز کے خلاف مبینہ طور پر کروڑوں روپے ہتھیانے کی درخواست نیب میں دائر

 
0
389

پی ٹی آئی ریجن  کے صدر خرم نواز کے خلاف مبینہ طور پر کروڑوں روپے ہتھیانے کی درخواست نیب میں دائر

اسلام آباد 2 اگست (ٹی این ایس ) پی ٹی آئی ریجن  کے صدر خرم نواز کے خلاف مبینہ طور پر کروڑوں روپے ہتھیانے کی درخواست نیب میں دائر کر دی گئی ہے ۔درخواستیں اسلام آباد ،گجرانوالہ سمیت دیگر علاقوں کے مکینوں نے دائر کروائیں۔درخواست گزاروں نے نیب سے استدعا کی ہے کہ ملزم سے لوٹی گئی رقم واپس دلوائی جائے ۔درخواست گزاروں کے مطابق اسلام آباد انکلیو کے نام سے نہ  تو کوئی دفتر موجود ہے اور نہ ہی کوئی اراضی ۔کروڑوں روپے لینے کے باوجود نہ تو کوئی فارم ہاؤس دیے گئے اور نہ ہی رقوم واپس دی گئی ہیں ۔

درخواست گزاروں کے مطابق سال 2014 میں فراڈ کے کیس کی درخواست نیب میں دائر کروائی گئی تھی لیکن نیب کی طرف سے بلکل خاموشی تھی ۔زرائع کے مطابق راجہ خرم نواز نے سابق صدر وسیم سجاد کو بھی پلاٹس کی 2 فا ئلیں دیں ۔اسلام آباد انکلیو  فراڈ  کیس میں  ملوث تمام افراد کے خلاف گجرانوالہ میں پہلے سے ہی 2 مقدمات درج تھے۔