۔
لاہور2اگست(ٹی این ایس ) تھانہ شاد مان کی حدود میں گورنمنٹ کالج فار ویمن کے سامنے کالج کی طالبہ سے چھیڑ خانی کے الزام میں دوموٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔زرائع کے مطابق گرفتار ملزمان عطا قربان اور حمزہ اشرف کا تعلق اسلام پور سے ہے ۔ جیل روڈ پر واقع کالج کے باہر ملزمان طلبہ سے پرس چھین کر فرار ہو رہے تھے کےتیز رفتاری کی باعث اچانک رکشہ سے ٹکراکر اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکے ۔عوام نے دونوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔















