لوگ عمران خان کی دشمنی میں اندھے ہو چکے ہیں انہیں حق اور سچ نظر نہیں آرہا ہے ،ْنعیم الحق

 
0
303

اسلام آباد اگست2(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ لیگی رہنما عمران خان کی دشمنی میں اندھے ہو چکے ہیں انہیں حق اور سچ نظر نہیں آرہا ہے ،ْ شاہد خاقان عباسی اور ان کی ٹیم زیادہ عرصے نہیں چل پائے گی۔ بدھ کو سپریم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں ایسے لوگ جنہوں نے غیر ملکی شہریت اختیار کر لی ہے ،ْوہ پاکستانی ہی ہیں لیکن یہ لوگ عمران خان کی دشمنی میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ انہیں بنیادی چیزیں، حق اور سچ نظر نہیں آ رہا ،ْان کے وکیل بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ حنیف عباسی کے وکیل سپریم کورٹ کو اپنے خاندان کے متعلق کہانیاں سنانے لگے جب سپریم کورٹ نے انہیں ٹوکا اور کہا کہ کیس پر بات کریں، انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی جو مشرق وسطی میں وکلاء وغیرہ ہیں اور پاکستانی ہیں جو اس معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں لیکن حنیف عباسی کے وکیل کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانی نہیں جبکہ انہوں نے عدالت میں نازیبا زبان بھی استعمال پر اور ان کے الفاظ قابل مذمت ہیںانہوں نے کہا کہ نااہلی کے بعد نواز شریف کو سیاست چھوڑ دینی چاہئے تھی لیکن 30 سالہ اقتدار کا نشہ ان پر طاری ہے، انہیں تو اب اللہ اللہ کرنا چاہئے نعیم الحق نے کہاکہ موجودہ وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں کوئی حمایت نہیں کیونکہ پاکستان میں بہت عرصے بعد کٹھ پتلی وزیراعظم آیا ہے جو ہر بات کیلئے نواز شریف سے سول پوچھ رہے ہیں۔

نواز شریف کے ذہن میں بھی اسی لئے کبھی جمہوری سوچ نہیں آئی۔انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اور ان کی ٹیم زیادہ عرصے نہیں چل پائے گی کیونکہ ملکی خزانہ خالی ہے اور پاکستان کا ہر شہری ایک لاکھ 30 ہزار روپے کا مقروض ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز شریف کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ شہباز شریف اس حلقے سے ضمنی انتخاب ہار جائیں گے اور اگر جیت کر پنجاب سے ہٹ گئے تو پنجاب سے اثرورسوخ ختم ہو جائے گا۔