نیب میں شریف خاندان کیخلاف کاروائی، سپریم کورٹ

 
0
297

اسلام آباد :اگست2(ٹی این ایس) : سپریم کورٹ نے نیب میں شریف خاندان کیخلاف کاروائی کیلئے جسٹس اعجازالاحسن کونگران جج مقررکردیاگیا،سپریم کورٹ نے 28جولائی کوسابق وزیراعظم نوازشریف کونااہل قراردیتے ہوئے نیب کوبیٹوں ،بیٹی ،داماداور سمدھی کے خلاف ریفرنسزدائرکرنے کاحکم دیاتھا۔سپریم کورٹ نے نیب کومزید حکم دیاتھا کہ نیب شریف خاندان کیخلاف 6ہفتوں میں ریفرنسزدائرکرکے 6مہینے کی مدت میں رپورٹ مکمل کرے۔تاہم سپریم کورٹ نے آج نیب میں شریف خاندان کیخلاف کاروائی کی نگرانی کیلئے جسٹس اعجازالاحسن کومقررکردیاہے جس کارجسٹرارآفس سپریم کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جبکہ جسٹس اعجازالاحسن کی عدم موجودگی میں جسٹس اعجاز افضل مانیٹرنگ کریں گے۔