اسلام آباد اگست2(ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات ذاتی نوعیت کے ہیں وہ ہی جواب دے سکتی ہیں،وہ جوالزام لگارہی ہیں ایسی چیزمیں نے کبھی نہیں دیکھی، سات سال میں مجھے ایساکوئی میسج نہیں آیا،جب تک پارٹی میں رہی عمران خان نے ہمیشہ احترام دیا۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی میں خواتین کونمائندگی دینے پرآواز اٹھائی، پی ٹی آئی کا زیادہ فوکس خیبرپختونخوااورپنجاب ہے،انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بھی عہدہ خواتین کونہیں دیا گیا،کراچی میں بلدیاتی نمائندوں کوصحیح ٹکٹ نہیں دیئے گئے،ناز بلوچ نے کہا کہ جب میں پارٹی میں آئی توہمارے پاس صرف ایک سیٹ تھی،میراموقف تھاکہ نعرے لگاکرہم الیکشن نہیں جیت سکتے۔
انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات ذاتی نوعیت کے ہیں وہ ہی جواب دے سکتی ہیں،وہ جوالزام لگارہی ہیں ایسی چیزمیں نے کبھی نہیں دیکھی، سات سال میں مجھے ایساکوئی میسج نہیں آیا،جب تک پارٹی میں رہی عمران خان نے ہمیشہ احترام دیا۔