عمران خان کی پاکپتن آمد، درباربابا فرید پرحاضری دی

 
0
1060

اگست2(ٹی این ایس) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاک پتن پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے دربار بابا فرید گنج شکر پر حاضری دی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نوازشریف کے نااہل ہونے پر بطور اظہارتشکر دربار پرحاضری دی ہے۔ اس موقع پر عمران خان کیساتھ پارٹی رہنما خاور مانیکا موجود تھے جن کے بیٹے نے وہاں موجود صحافیوں سے بدتمیزی بھی کی اور ویڈیو بنانے سے منع بھی کرتے رہے تاہم بعدازعمران خان پارٹی رہنما خور مانیکا کی رہائشگاہ پر روانہ ہوگئے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان اج قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد وزیراعظم شیخ رشید کو ووٹ ڈالنے نہیں گئے تھے۔ عمران خان کی دربار بابافرید پرحاضری کی ویڈیو آپ بھی ملاحضہ کیجیئے۔