ٹریفک وارڈن سے دوران ڈیوٹی ناروا سلوک اور مزاحمت کرنے والے 03 ملزمان اٹک سے گرفتار

 
0
339

راولپنڈی 15 جولائی 2020 (ٹی این ایس): ٹریفک وارڈن سے دوران ڈیوٹی ناروا سلوک اور مزاحمت کرنے والے 03 ملزمان اٹک سے گرفتار۔ گرفتار ملزمان میں بشیر حسین، صبا بشیر اور روبینہ بشیر شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن سے خواتین کی مزاحمت اور ناروا سلوک کے معاملہ پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات دیے تھے۔ ایس پی راول ڈویژن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او سٹی کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی گرفتاری کا فوری ٹاسک دیا تھا۔ وارڈن نے غلط ڈرائیونگ پر ملزمان کی گاڑی کو روکا اور چالان کرنے لگا تو ملزمان نے مزاحمت اور ناروا سلوک کیا تھا، قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے اور وردی کا تقدس پامال کرنے جیسے جرائم کو برداشت نہیں کیا جاۓ گا، سی پی او۔