انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطح کا اجلاس

 
0
1777

اسلام آباد 15 جولائی 2020 (ٹی این ایس): انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطح کا اجلاس، اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز، اے آئی جی سپیشل برانچ، اے آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی سی ٹی ڈی ،ایڈیشنل ایس پی، ایس پی سی ٹی ڈی اور زونل ایس پیز نے شرکت کی، اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے قبضہ مافیا کے خلاف کی گئی کاروائیاں کے متعلق رپورٹ پیش کی، انھوں نے کہا کہ قبضہ مافیا سے تعاون کرنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل لائی جائے۔ شہریوں کی شکایات کو دور کرنے کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں۔ دوسروں کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کے ساتھ رابطہ کمیٹیوں کو فعال بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، ایس ایچ او اورتفتیشی افسران کی قبضہ مافیا کے خلاف کارکردگی مستقل بنیادوں پر چیک کی جائے، قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ قبضہ مافیا کے مقدمات ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے پیشہ وارانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنایا جائے۔ افسران عوامی شکایات کے حل پر توجہ دیں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ قبضہ مافیا کے خلاف درج مقدمات کی حقائق پر تفتیش عمل لائی جائے جائے۔ زیر التوا مقدمات کی تفتیش جلد از جلد مکمل کی جائیں۔