نصیر آباد پولیس کی اہم کارروائی، پسند کی شادی کرنے پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار

 
0
484

راولپنڈی 15 جولائی 2020 (ٹی این ایس): نصیر آباد پولیس کی اہم کارروائی، پسند کی شادی کرنے پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق مجرم جابر خان سال2019 میں اپنی بہن مسماة (م) اور بہنوئی اسماعیل کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا، جو بعد میں مجرم اشتہاری قرار دیا گیا، ایس ڈی پی او کینٹ کی زیرنگرانی ایس ایچ او نصیر آباد اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش سے مجرم اشتہاری کو گرفتار کیا، سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او اور نصیر آباد پولیس کو شاباش سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کی گرفتاری قانون کی بالادستی کیلئے ضروری ہے، سی پی او