راولپنڈی (ٹی این ایس) سینئر صحافی رانا عمران لطیف پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتارکیا جائے ،ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن

 
0
39
{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

راولپنڈی 14 جولائی (ٹی این ایس)(اے پی پی) ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد یوسف خان نے نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر صحافی رانا عمران لطیف پر پے در پے قاتلانہ حملوں میں ملوث شر پسند عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے ،جرائم پیشہ افراد کی جانب سے صحافیوں کو ڈرا دھمکا کر یا قاتلانہ حملہ کر کے حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔پیر کو یوسف خان نے اپنے بیان میں کہا کہ رانا عمران لطیف ایک نڈر اور جرت مند سینئر صحافی ہیں جو اسلام آباد میں گزشتہ کئی دہائیوں سے عوامی کے مسائل اجاگر کر کے ایوانوں تک پہنچا رہے ہیں جبکہ وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی روک تھام کے لئے اپنی قلم کے ذریعے آواز بلند کی تاہم شرپسند عناصر جو کہ نہ صرف سماج دشمن ہیں بلکہ نوجوان نسل کو مختلف جرائم میں دھکیل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف سینئر صحافی رانا عمران لطیف پر قاتلانہ حملہ کا نوٹس لیں اور آئی جی اسلام آباد کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کریں ۔یوسف خان نے بین الاقوامی صحافتی اورانسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی وہ رانا عمران لطیف کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کریں ۔