محکمہ زراعت پنجاب کاسولر پینلز کی تنصیب پر 80 فی صد سبسڈی کا اعلان

 
0
843

راولپنڈی ستمبر 10(ٹی این ایس) محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ بھر میں ڈرپ و سپرنکلر اریگیشن کے فروغ کیلیے سولر پینلز کی تنصیب پر 80فیصد رعایت جبکہ ٹنل فارمنگ کے فروغ کیلیے ٹنل کی تنصیب پر 50فی صد رعایت دینے کا اعلان کر دیا ۔
محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ ڈرپ و سپرنکلر ذریعہ آبپاشی کے ذریعے پانی کے کم استعمال سے زیادہ استفادہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس وقت دنیا کے بیشتر ترقی یافتہ ممالک میں ڈرپ و ایریگیشن ٹیکنالوجی کا ہی استعمال کیا جاتا ہے ۔ترجمان نے بتایاکہ دنیا کے دیگر ممالک سمیت پاکستان میں بھی زیر زمین آبی ذخائر میں کمی واقع ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں نظام آبپاشی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جبکہ دوسری جانب ٹنل فارمنگ کے فروغ سے سال بھر ہر قسم کی سبزیاں باسہولت اگائی جا سکتی ہیں اور کاشتکار اپنے منافع میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں ۔
ان وجوہات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کیلیے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی پیکج پیش کر دیا ہے اور صوبہ بھر میں ڈرپ نظام آب پاشی چلانے کیلیے سولر سسٹم اور سبزیوں کی کاشت کیلیے ٹنل ٹیکنالوجی کی تنصیب کیلیے درخواستیں مانگ لی گئی ہیں۔