وفاقی حکومت کا مولانافضل الرحمان کے بھائی کو کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے سے ہٹانے اور انکوائری کا حکم

 
0
422

لاہور ستمبر 10(ٹی این ایس)وفاقی حکومت نے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی ضیاالرحمان کو کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے سے ہٹانے اور ان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے ضیاالرحمان کو عہدے سے ہٹانے اور وزیراعظم کے مشیر اسٹبلشمنٹ ارباب شہزاد کو تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ارباب شہزاد کو کہاگیاہے کہ یہ پتا لگایا جائے کہ ضیاالرحمان کیسے بڑے عہدوں پر فائز ہوئے ۔
اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہناہے کہ ضیا الرحمان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیاہے ، وہ خوشاب میں ڈپٹی کمشنر تعینات کیے گئے تھے اور وہ اس عہدے پر کیسے فائز ہوئے یہ بھی پتا لگایا جائے گا ۔انہو ںنے کہا کہ ضیاالرحمان کو ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے افسر کو تعینات کیا جائے گا ، انہیں پاناما کیس کے دوران کمشنر افغان مہاجرین لگایا گیا تھا ، پی ٹی آئی حکومت میرٹ کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے ۔