رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین کو نااہلی کی درخواست پر نوٹس جاری

 
0
440

لاہور جولائی19(ٹی این ایس ): لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار غلام کبریا نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین بی اے کی جعلی ڈگری رکھنے کی بنیاد پر پہلے بھی نااہلی کا سامنا کر چکے ہیں، رانا زاہد حسین نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے اور حلقے کے عوام کے اعتمادکو ٹھیس پہنچائی،رکن قومی اسمبلی آئین کے آرٹیکل 62،63کے معیار پر پورا نہیں اترتے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں نااہل قرار دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین کو 20ستمبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔