عافیہ کی واپسی میں حائل رکاوٹوں کی فیکٹ فائنڈنگ کیلئے بھی جےآئی ٹی تشکیل دی جائے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

 
0
287

جولائی19(ٹی این ایس ): ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عافیہ کے قید ناحق میں 5226 دن گذرگئے ہیں۔ عافیہ موومنٹ ڈاکٹرعافیہ کی بے گناہی کی بنیاد پراس کی وطن واپسی کیلئے ملکی اور عالمی سطح پر جدوجہد کررہی ہے۔عافیہ کے امریکی وکلاء بھی عافیہ کی وطن واپسی کیلئے پاکستانی حکمرانوں سے کئی مرتبہ رابطہ کرچکے ہیں۔عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عافیہ کی وطن واپسی کیلئے سندھ، لاہور اور اسلام آبادہائی کورٹ میں دائر پٹیشنزکو بھی سالہا سال گذرنے کے باوجودبھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا ہے۔ حکمرانوں اورارباب اختیار کی بے حسی تقاضہ کررہی ہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی میں حائل رکاوٹوں کی فیکٹ فائنڈنگ کیلئے بھی اب ایک JIT تشکیل دی جائے۔انہوں نے کہا کہ عافیہ کی وطن واپسی کے مسئلے پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے ہمیشہ عافیہ سے یکجہتی کا اظہارکیا ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے قومی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا عافیہ کے معاملے میں خاموشی توڑکر آواز بلند کریں۔ دینی و سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں عافیہ کی وطن واپسی کیلئے عملی جدوجہد کرکے قوم کی نمائندگی کا حق ادا کریں۔ سینیٹ کے جاری حالیہ سیشن میں عافیہ کی واپسی کے معاملے پر بات کی جائے اور حکومت اور ارباب اختیار کو اس دینی و قومی فریضہ کی فوری ادائیگی پر مجبورکیا جائے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا غیرت سے بڑھ کر بھی قوموں کیلئے کوئی مسئلہ ہوتا ہے؟بے گناہ بیٹیوں کو اغیار کی جیلوں میں بے آسرا چھوڑدینا غیرتمند قوموں کا وطیرہ نہیں ہے