وفاقی کابینہ: مزید 4وزراء آج حلف اٹھائیں گے

 
0
748

اسلام آباد ستمبر 10(ٹی این ایس)حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج مزید 4وزراء حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وفاقی کابینہ میں شامل نئے وزراء سے آج حلف لیں گے۔کابینہ میں شامل کیے جانے والے ان نئے 4وزراء میں عمر ایوب، سید علی زیدی، محمد میاں سومرو اور مراد سعید شامل ہیں۔عمر ایوب خان کو توانائی، سید علی زیدی کو بحری امور اور محمّد میاں سومرو کو نج کاری کا قلمدان سونپا جائے گا، جبکہ مراد سعید کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔