بھگوڑے اشتہاری عادل راجہ کی جائیداد قرقی کے بعد نیلامی کی درخواست،عادل راجہ کی جائیداد راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے مقدمہ نمبر 848/22 قرقی کی گئی ۔مدعی مقدمہ نے عادل راجہ کی جائیداد نیلام کرنے کے لیے درخواست تھانہ نصیر آباد میں جمع کر ا دی ۔درخواست میں دس مرلہ رہائشی پلاٹ 5 مرلہ کمرشل پلاٹ اور ایک اپارٹمنٹ نیلام کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔درخواست میں ایک ویگو ڈالہ اور ایک ریوو ڈالہ بھی نیلام کرنے کی استدعاء کی گئی ہے۔













