پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہےکہ عمران خان واضح کرچکے ہیں امریکا سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی وہ امریکی حکومت کے خلاف ہیں۔
ایک بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ پورے امریکا یا امریکی حکومت سے اختلاف نہیں، ایک شخص سے ناراضگی ہے جس نے سائفرمیں دھمکیاں دیں اور غیر ذمے دارانہ زبان استعمال کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان واضح کرچکے ہیں کہ امریکا سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی وہ امریکی حکومت کے خلاف ہیں۔