وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

 
0
105

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال پر غور ہوگا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سال 2022-23 کیلئے گندم کی امدادی قیمت مقررکرنے کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو گندم کی طلب، موجودہ صورتحال اور منسوخ کیے گئے پیٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنسز کی بحالی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔