وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے بحیثیت مہمان خصوصی سویڈن سفارت خانے کے زیر اہتمام اقوام متحدہ اوردیگر غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے خواتین حقوق کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔
اس موقع پر پاکستان میں متعین سویڈن کے سفیر، قانون ساز اداروں اور دیگر غیر سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس موقع پر اپنے خطاب میں خواتین کے تحفظ اور فلاح و بہبود کےلئے تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور سیاسی و سماجی آگاہی کو لازمی قرار دیا ۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کےلئے مالی طور پر مستحکم کرنا لازمی ہے، جس سے معاشرے میں خواتین کو با اختیار بنایاجاسکتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاکہ معاشرے کی ترقی خواتین کو با ااختیار بنائے بغیر ممکن نہیں ، اس لئے ہ میں خواتین کی ترقی اور تعلیم خصوصی طور پر خواتین کو مالی طور پر مستحکم بنانے کےلئے روزگارکی فراہمی پر توجہ دیناہوگا ۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس موقع پر گلگت بلتستان میں خواتین کی فلاح و بہبود، فیصلہ سازی میں خواتین کا کردار اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر شرکاء کو آگاہ کیا ۔