تحریک انصاف نہ صرف پارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتی ہے بلکہ جمہوری اقدار کی سب سے علمبردارہے، شاہ محمود قریشی

 
0
294

خانیوال ،جنوری 20(ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاکہ تحریک انصاف نہ صرف پارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتی ہے بلکہ جمہوری اقدار کی سب سے علمبردارہے۔پارلیمنٹ کی بالادستی کے کھوکھلے نعرے لگانے والوں نے قدم قدم رپ پارلیمنٹ کو نظرانداز کیا اور اکثر اجلاسوںمیں نہ صرف وزرا نہیں آتھے بلکہ کورم بھی پورانہیں ہوتا۔

وہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلقہ این ای157کے ٹکٹ ہولڈر کرنل(ر)عابدمحمودکھگہ کی رہائشگاہ ملتان میں ان کی عیادت کے موقع پر کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کرنل (ر)عابدمحمودکھگہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی اورکہاکہ کرنل عابدمحمودکھگہ پارٹی کے لیے سرمایہ ہیں جنہوں نے انتہائی مشکل وقت میں پارٹی کا جھنڈااٹھایا اور گزشتہ پانچ سالوںمیں کرپٹ حکمرانوںکیخلاف جدوجہد میں پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ رہے اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل خانیوال کے صدر طاہرمحمودکھگہ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ کرنل (ر)عابدمحمودکھگہ گزشتہ روز ہسپتال سے گھر منتقل ہو ئے ہیں۔