چیئر مین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی چوہدری محمد صادق کی ضلع کے تمام ٹاؤنز کی مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئر مینوں سے ملاقات

 
0
402

قصورجولائی24(ٹی این ایس )چیئر مین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق کی ضلع کے تمام ٹاؤنز کی مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئر مینوں سے ملاقات ‘میرٹ کی بنیاد پر مستحقین میں زکوٰۃ کی تقسیم اور شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت ۔ تفصیل کے مطابق چیئر مین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نے تمام ٹاؤنز کی مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئر مینوں سے ملاقات کی اور کہا کہ حکومت پنجاب نے عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور غریب اور نادار لوگوں کی روز مرہ ضروریات کو پورا کرنے کیلئے زکوٰۃ کی مد میں خطیر رقم مختص کی ہے اب ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر مستحقین زکوٰۃ میں یہ رقم ایک شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے تقسیم کریں ۔اس سلسلے میں انہوں نے مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئر مینوں کو ہدایت کی کہ وہ خود مستحقین زکوٰۃ کی فیزیکل ویریفکیشن کریں تا کہ حقدار کو اسکا حق مل سکے اور کوئی شخص دھوکہ دہی سے حکومت کی طرف سے دی جانیوالی اس مالی امداد سے ناجائز فائدہ نہ اٹھاسکے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر اشفاق احمد خاں نے چیئر مین مقامی زکوٰۃ کمیٹیز کو بجٹ سے متعلق بریفنگ دی ۔ اس موقع پر آڈٹ آفیسر میاں مقصود احمد ‘آڈیٹر حضرات اور فیلڈ سٹاف بھی موجود تھا۔