عمران خان  نے من گھڑت الزامات میں آخری حدیں بھی پار کرلیں: شریف خاندان

 
0
667

لاہور،، مارچ  16 (ٹی این ایس): شریف خاندان نے عمران خان کے الزامات کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مسترد کیا اور کیا کہ عمران خان  نے من گھڑت الزامات میں آخری حدیں بھی پار کرلیں۔

خاندان کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے فرزند سلمان شہباز  پر بجلی کےمنصوبوں کے حوالے سے الزام تراشی قابل مذمت ہے، ان کا کبھی سرکاری امور یا منصوبوں سے تعلق نہیں رہا، ترجمان شریف فیملی

ترجمان نے کہا کہ عمران خان کی شرپسندانہ سیاست سے کوئی بھی محفوظ نہیں،بے سروپا الزام تراشی اور شریف خاندان کو بدنام کرنے پر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ترجمان نے عمران خان کواپنے گریبان میں جھانکنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ  وہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ اور بنی گالہ کی جائیداد میں بے قاعدگیوں کا جواب دیں۔