بارہ کہو سے دو سال پہلے اغواء کی گئی  ایک لڑکی کو برآمد، اغواء کار گرفتار

 
0
428

اسلام آباد، مارچ 16 (ٹی این ایس): وفاقی پولیس کے اسپیشل انویسٹگیشن یونٹ نے  دو سال پہلے اغواء کی گئی  ایک لڑکی کو برآمد کرلیا۔

پولیس ٹیم نے اطلاع ملنے پر بارہ کہو کے علاقہ میں چھاپہ مارا اور بشریٰ بی بی نامی مذکورہ لڑکی کو برآمد کر لیا۔

بشریٰ جو مقامی ہے کو عرفان شہزاد ساکنہ پنڈی گھیب نے دو سال پہلے اغواٰ کر لیا تھا ۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔