وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف بیان بازی عمران خان کو مہنگی پڑ گئی

 
0
414

اسلام آباد :اگست2(ٹی این ایس) :  وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف بیان بازی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو مہنگی پڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف عمران خان کی بیان بازی پر پی ٹی آئی کے مرکزی کوآرڈینیٹر سردار الطاف خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکر لی ہے۔ سردار الطاف خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانات قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیریوں کی توہین کی جس پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔