مجھے عہدوں اور پیسوں کا لالچ نہیں ،ْعائشہ گلالئی

 
0
322

اسلام آباد اگست2(ٹی این ایس): تحریک انصاف چھوڑ نے والے خاتون رہنما عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ مجھے عہدوں اور پیسوں کا لالچ نہیں ،ْ صرف خواتین کی بھلائی کیلئے باتیں منظر عام پر لے کر آئی ہوں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ ایک انسان کیلئے سب سے زیادہ اہم عزت نفس ہے اور خاص کر خواتین کیلئے یہ بہت حساس موضوع ہے۔انہوںنے کہاکہ جو لوگ مجھے جانتے ہیں، ان کو پتہ ہے کہ نہ تو مجھے پیسے کا لالچ ہے اور نہ ہی عہدوں کا۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں صرف خواتین کی بھلائی کے لیے یہ باتیں منظر عام پر لے کر آئی۔