الیکشن کمیشن نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری

 
0
380

اسلام آباد :اگست2(ٹی این ایس) :الیکشن کمیشن آف پاکستان میں این اے 120میں ضمنی انتخاب کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا یے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق جاری ہونے کے بعد حلقے میں کوئی تقری یا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔ انتخابی مہم پر پندرہ لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ نہیں کی جائے گی ۔ ضابطہ اخلااق کے مطابق وزیر اعظم یا حکومتی نمائندے ضابطہ اخلاق جاری ہونے کے بعد حلقے کا دورہ نہیں کرسکتے ۔ جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت حلقے میں موجود حکومتی مشینری بھی استعمال نہیں کر سکتے۔ یاد رہے کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 17ستمبر کو ہو گی۔