اسلام آباد(ٹی این ایس) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو زہر دینے کا الزام،پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ سامنے آ گئی

 
0
23

بانی پی ٹی آئی ،سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کو زیر دینے جانے کا معاملہ، سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے الزامات پر بنائے گئے پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے زہر دینے جیسے کسی بھی واقعہ کی نفی کردی دستیاب رپورٹ کے مطابق بشری بی بی کے ٹیسٹ میں زہر یا فنائل کے دیے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔میڈیکل بورڈ میں پمز ہسپتال کے 4سینئر ڈاکٹر شامل تھے۔بورڈ نے آج صبح 10بجے بنی گالہ سب جیل میں بشری بی بی کا معائنہ کیا۔رپورٹ کے مطابق مریضہ نے بتایا کہ ڈھائی ماہ پہلے کچھ کھانے سے ان کے معدہ میں تیزابیت پیدا ہوئی۔ہوٹنوں میں سوچن اور آنکھوں سے پانی بہنا شروع ہو گیا جبکہ جلد خشک ہو گئی۔جو کہ چند گھٹنے جاری رہا ۔اس کے بہتری آ گئی۔مریضہ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد منہ کا ذائقہ بھی خراب رہا۔میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ٹیسٹ میں نبض ،بلڈ پریشر سمیت دیگر علامات نارمل آئی ہیں۔