سیکڑ ای الیون میں سی ﮈی اے انفورسمنٹ اور بی سی ایس کا غیر قانونی عمارتوں کے خلاف مشترکہ آپریشن

 
0
594

اسلام آباد اگست 06(ٹی این ایس) اسلام آباد کے پوش سیکڑ ای الیون میں سی ﮈی اے انفورسمنٹ اور بی سی ایس کا غیر قانونی عمارتوں کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق امتیاز سپر سٹور اور امتیاز مارکی کو مسمار کرنے کے موقع پر سپر سٹور کے مالک پیر حسام الدین نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ احتجاج کیا۔ پیر حسام الدین کے ساتھیوں نے سی ﮈی اے کی مشینری پر قبضہ کر لیا۔سی ﮈی اے انفورسمنٹ اور پولیس کی بھاری نفری ای الیون پہنچ گئ۔پولیس نے سی ﮈی اے کی مشینری واپس حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق سی ﮈی اے انفورسمنٹ غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کل دوبارہ آپریشن کرے گی۔تاہم پیر حسام الدین نے سی ﮈی اے سے 24 گھنٹے کی مہلت مانگ لی۔ذرائع سی ڈی اے کے مطابق امتیاز سپرسٹور غیرقانونی طور پر تعمیر کیاجارہاہے۔سی ڈی اے سے کوئی منظوری نہیں لی گئی ہے۔آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر آئی سی ٹی سعد بن اسد اور ڈپٹی ڈائریکٹر بی سی ایس عثمان رشید کررہے ہیں۔انفورسمنٹ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔